چکوال سنگ کلاں میں گٹر کی صفائی کے دوران زہریلی گیس سے باپ بیٹا جاں بحق ہو گئے۔


شفٹ انچارج عاشق حسین نے بتایا کہ سنگ کلاں کے رہائشی مکان میں گٹر کی صفائی کرتے ہوئے دو افراد ہوش کھو بیٹھے۔ 


ریسکیو ٹیم جیسے ہی موقع پر پہنچی تو شفٹ انچارج عاشق حسین نے بتایا کہ گیس کے باعث دو مزدور کام کے دوران بے ہوش ہوگئے اور ان کے دل کی دھڑکن اور سانس کام نہیں کر رہی تھی۔


ضرور پڑھیں؛پاکستانی عدالت نے 'ناقص تفتیش' کے باوجود مسیحی بھائیوں کی سزائے موت برقرار رکھی: وکیل


 امدادی کارکنوں نے سی پی آر کے ذریعے سانس اور دل کی دھڑکن بحال کرنے کی کوشش کی اور انہیں آر ایچ سی ہسپتال ڈھڈیال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کر دی۔ ج


اں بحق ہونے والوں کی شناخت 46 سالہ ریاض مسیح ولد عنایت مسیح اور 19 سالہ جہانزیب ولد ریاض مسیح کے نام سے ہوئی ہے۔


Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم