سیاسی مخالفین کے خلاف مذہبی قوانین اور مذہبی کارڈ کا استعمال سنگین بیوقوفی ہے؛ چیئرمین رواداری تحریک


لاہور (نوائے مسیحی نیوز) 
سیاسی مخالفین کے خلاف مذہبی قوانین اور مذہبی کارڈ کا استعمال سنگین بیوقوفی ہے۔ یہ بات چیئرمین رواداری تحریک جناب سیمسن سلامت نے اپنے ایک خصوصی بیان میں کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین کے خلاف مذھبی قوانین اور مذھبی کارڈ کا استعمال سنگین بیوقوفی ھے۔ وقت کے حکمران وہ غلطی نہ دھرائیں جو ماضی کے حکمرانوں نے کی۔

یہ بھی پڑھیں: جبری تبدیلی مذہب کے خلاف فوری اور موثر قانون سازی کی جائے ؛ رواداری تحریک


 ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ سیاسی حالات میں پاکستان تحریک انصاف کی لیڈرشپ کے خلاف مذھبی قوانین کے مقدمات پر شدید تحفظات ھیں۔ ملکی سیاست جس راہ پر چل پڑی ہے اس کے بہت منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ ملک کی تمام سیاسی قیادت کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔  

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم