یہ بھی پڑھیں؛ذیشان لبھا مسیح ، مسیحی قوم کے ہیرو ہیں؛
تصویر نمبر 2:
اس تصویر میں موجود بچہ اقبال مسیح ہے۔ یہ بچہ اپنے بچپن کے اوائل میں ہی وہ قالین بننے والی ایک فیکٹری میں جبری مزدوری کیلئے فروخت ہو گیا۔۔۔ ریاست نے اس کی بحالی کیلئے کچھ نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں؛فخر مسیحی قوم نائلہ اسیس نے جنرل نشست پر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں جگہ بنالی
کسی پر یہ بچہ وہاں سے بھاگنے میں کامیاب ہو گیا تو ریاست کی پولیس نے اسے گرفتار کر کہ دوبارہ قلین مل مالک کو دے دیا۔ اپنی ذاتی کوششوں سے یہ بچہ دوبارہ بھاگنے میں کامیاب ہوا اور کسی طرح بانڈڈ لیبر لبریشن فرنٹ پاکستان کا حصہ بن گیا۔۔۔
محض دس سال کی عمر میں اس بچے نے تین ہزار سے زائد پاکستانی بچوں کو جبری مشقت سے نکالنے میں اہم کردار ادا کیا۔۔۔
اس بچے کے نام پر امریکہ کے لیبر ڈیپارٹمنٹ نے ایک سالانہ ایوارڈ کا اجرا کیا جسے اقبال مسیح ایوارڈ کہتے ہیں۔۔۔
بچے کی جدو جہد سے اتنا خطرہ محسوس کیا گیا کہ محض 11 سال کی عمر میں اسے قتل کر دیا گیا اور ریاست آج تک انصاف نہ دے سکی۔۔۔ نہ اسے قومی ہیرو قرار دیا گیا نہ اس کو کسہ کالج /یونیورسٹی میں لیکچر کیلئے بلایا گیا اور نہ ہی اسے تحفظ دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں؛فخرِ مسیحی قوم شانزہ ماریہ سب انسپکٹر تعینات
حاصل کلام:
ہیرو باتیں کرنے سے نہیں بنا جاتا بلکہ کام سے بنا جاتا ہے۔ ہمارا قومی المیہ ہے کہ ہم تقریروں کے مداح ہیں۔۔۔
یہ ساری بات سونے کا چمچ لیکر پیدا ہونے اور غریب پیدا ہونے کی ہے۔ اس ملک کے گلیوں کوچوں میں کئی معصوم گل خان، پلوشہ بیبیاں اور اقبال مسیح گھوم رہے ہیں جو واقعی قوم کا سرمایہ افتخار ہیں لیکن ہم صرف سرمایہ کی طاقت اور مذہبی چورن کی بنا پر ہر اسکرین پر نظر آنے والوں کو ہیرو سمجھتے ہیں۔
مزید پڑھیں؛جانئے لاہور سے تعلق رکھنے والے تین مسیحی کراٹے چیمپن بہن بھائی کے متعلق
إرسال تعليق
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation