پاکستان کے قانون کے مطابق تمام شہری برابر ہیں؛ثناور بالم

 


سر گودھا (رپورٹ ؛ شان مسیح ، کوآرڈینیٹر نوائے مسیحی )محکمہ مائنز ویلفیئر کی آسامیوں پر بھرتی کیلئے اقلیتی کوٹہ کی درستگی کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ثناور بالم کی ڈی ایس پی انویسٹی گیشن سرگودھا سے ملاقات ، اقلیتی لیگل ایشوز حل کرنے پر گفتگو

ضلعی ممبر برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور سرگودھا ثناور بالم نے میڈیا کو بتایا کہ محکمہ مائنز اینڈ منرلز کے ماتحت مائنز ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے بھرتیوں کے لیے اشتہار جاری کیا گیا جس میں اقلیتی افراد کی بھرتی صرف سینٹری ورکرز کے لیے دی گئی جو ہر لحاظ سے پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کے پڑھے لکھے اور قابل نوجوانوں کا استحصال ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ڈسٹرکٹ ہیومن رائٹس کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنرآفس سرگودھا میں ہوا

 ثناور بالم نے بتایا کہ پاکستان کے قانون کے مطابق تمام شہری برابر ہیں اور ان کے حقوق یکساں ہیں اس کے علاوہ سرکاری بھرتیوں میں اقلیتوں کے لیے 5 فیصد کوٹہ مختص ہے جس پر عمل درآمد ہر سرکاری محکمے کی ذمہ داری ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛کتاب " نوجوان ہمارا فخر ہماری امید" کی تقریب رونمائی ، مسیحی نمائندگان کی شرکت

 ثناور بالم نے کہا کہ ہماری درخواست پر کمشنر پنجاب محکمہ مائنز ویلفیئر نے فوری طور پر حکم جاری کرتے ہوئے نئے احکامات جاری کئے جس کے مطابق اب ڈرائیور ،چوکیدار، نائب قاصد، وارڈ سرونٹ پر بھی اقلیتی افراد کی درخواستیں لی جائیگی ۔

یہ بھی پڑھیں؛رکنِ پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ نے جبری مذہب تبدیلی کے خاتمے کیلئے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی

جس پر ہم حکومت پنجاب کے دلی طور پر مشکور ہیں کہ انہوں نے ہماری درخواست پر بروقت اقدامات کر کے اقلیتی افراد کے تحفظ کو یقینی بنایا۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم