وزیراعظم عمران خان کا پیغام گھر گھر تک پہنچا ئیں گے؛ منارٹی ونگ سینٹرل ریجن سندھ


حیدرآباد(نوائے مسیحی ) پر منارٹی ونگ سینٹرل ریجن سندھ کی گورنگ باڈی کا اجلاس صدر دیوان مھیش کمار جیرامانی کی صدارت میں حیدرآباد میں ہوا۔
اجلاس میں گورننگ باڈی کے عہددیداران ڈاکٹر امرشی ٹھاکر، سنتوش میگھواڑ، اشوک ٹھاکر، بومھون کولھی، اور شام کمار والمیکی نے شرکت کی۔
اجلاس میں وفاقی وزیر اسد عمر کے دورہ حیدرآباد اور ٹنڈو محمد خان کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔


یہ بھی پڑھیں؛معاشرے میں بہتر مقام حاصل کرنے کے لیے تعلیم وتربیت انتہائی اہم ہے، ایازمورس

منارٹی ونگ سینٹرل ریجن سندھ کی قیادت اپنے ورکروں کے ساتھ وفاقی وزیر اسد عمر کے پروگرامز میں بھرپور شرکت کرے گی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ منارٹی ونگ کو درپیش تمام جائز مسائل کو جلد از جلد حل کروایا جائے گا۔

ضرور پڑھیں؛سینٹ پیٹرکس کالج میں فنانشل سپورٹ پروگرام کی کامیابی پر پروقار تقریب کا انعقاد

 
منارٹی ونگ سینٹرل ریجن سندھ کی گورننگ باڈی نے تمام اضلاع میں تنظیم سازی کو بھی حتمی شکل دی۔
 منارٹی ونگ کے عہدیداران نے عزم کیا سینٹرل ریجن سندھ کے تمام اضلاع میں وزیراعظم عمران خان کا پیغام گھر گھر تک پہنچائے گے۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم