نوائے مسیحی انٹرنیشنل کی جانب سے چیئرمین رواداری تحریک کے خلاف سوشل میڈیا مہم کی مذمت


نوائے مسیحی انٹرنیشنل کے چیرمین شکیل انجم ساون اور پیٹرن انچیف دلنواز کوراڈینیٹر یورپ ناصر فراز اور تمام انٹرنیشنل نمائندگان اور مقامی شہروں ٹیم کی جانب سے ہم رواداری تحریک کے چیرمین جناب سیمسن سلامت صاحب کی شخصیت اور ان کے مذہب کے خلاف فرقہ وارنہ گروہوں اور کلعدم تنظیمیوں کی سوشل میڈیا مہم کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛احترام محرم پر رواداری تحریک کی طرف سے مثبت مثال

 اس موقع پر مطالبہ کیا گیا کہ انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے راہنماو¿ں اور کارکنوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ رواداری تحریک نے ہمیشہ حق اور انصاف کی بات کی ہے۔

شیعہ ہزارہ مزدوروں کا قتل عام ساری قوم کے لیے ایک سانحہ ہے اور پوری قوم بلا تفریق مذہب و مسلک اس پر غمزدہ ہے۔

 

بھیرہ کی عوام جیسے جعلی اور گمنام سوشل میڈیا پیجز جن کے پیچھے کام کرنے والے سازشی عناصر کو کوئی نہیں جانتا۔ ان پیجز پر پابندی عائد کی جائے کیا خبر یہ کسی دشمن ملک نے پاکستان میں فرقہ وارنہ فساد کے لیے تیار کیئے ہوں۔

مزید پڑھیں؛دُعا ہے نیا سال وباﺅں سے نجات، عالمی تنازعات کے حل کا سال ہو، چیئرمین نوائے مسیحی

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم