کومل مسیح زیادتی کیس میں پولیس حراست سے فرار ملزمان پولیس مقابلے میں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک



شیخوپورہ (رپورٹ؛ سبیسٹین گل کوآرڈینیٹر نوائے مسیحی ) فاروق آباد کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ ۔گزشتہ رات پولیس حراست سے فرار ہونے والے کومل مسیح کیس کے 2 ملزمان ہلاک۔

یہ بھی پڑھیں؛کومل مسیح زیادتی کیس کے ملزمان گرفتار، تفصیلات سامنے آگئیں

ملزم پریز اور جنید نے چند روز قبل دوران ڈکیتی 16 سالہ لڑکی کومل مسیح سے اجتماعی زیادتی کی تھی۔گزشتہ رات ملزمان کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کرکے انہیں چھڑا لیا تھا۔


یہ بھی پڑھیں؛کرسمس سے ایک ماہ قبل اغواءہونے والی مسیحی بہنوں کی لاشیں مل گئیں

پولیس کا سرچ آپریشن جاری ۔ اعوان بھٹیاں کے قریب ناکے پر پولیس نے روکا تو ملزمان نے فائرنگ کردی ۔اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ملزمان ہلاک۔


یہ بھی پڑھیں؛ایک اور حوا کی بیٹی جنسی درندگی کا شکار

یاد رہے مورخہ 28دسمبر 2020 کوگلزار مسیح اپنی فیملی کے ساتھ اپنے عزیر واقارب کی شادی میں شرکت کے بعد خانقاہ ڈوگراں سے تقریبا 7 بجے رات واپس گاوں ککڑ گل آ رہے تھے جب یہ بسواری رکشہ موٹر وے پل سے آگے سیم نالہ پل پر پہنچے تو مسلح افراد نے ان کو روک کر 3 ہزار روپے نقدی اور 1 موبائل فون چھین لیا۔ اور اس کے بعد گلزار مسیح کی بیٹی کو زبردستی جھاڑیوں میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

 

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم