فخر مسیحی قوم نائلہ اسیس نے جنرل نشست پر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں جگہ بنالی


کوئٹہ (تریضہ پیٹر) مسیحی بیٹی نائلہ اسیس نے جنرل نشست پر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں جگہ بنا کر مسیحی قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔


نائلہ اسیس کا تعلق کوئٹہ سے ہے ۔ جنہوں نے انجینیئرنگ میں بیلچر کیا ہے۔ انجینیئرنگ کے دوران بھی وہ یونیورسٹی میں ٹاپر رہی تھیں۔

 



نائلہ بلوچستان کالج آف ایجوکیشن سے بی ایڈ کر رہی ہیں اور خیران کن اور فخر کی بات یہ ہے کہ یہاں بھی پہلے سمسٹر میں انہوں نے اسی فیصد نمبروں کے ساتھ فرسٹ پوزیشن حاصل کر رکھی ہے۔


 
اس ذہین اور صلاحیتوں سے مالا مال بیٹی نے بی ایڈ کی تعلیم جو ابھی جاری ہے کہ دوران ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں بی 17 کی پوسٹ کے لیے اپلائے کیا ۔

انہوں نے ٹیسٹ کلیئر کرکے انٹرویو تک رسائی حاصل کی اور خداوند کے فضل سے یہاں بھی کامیابی حاصل کی ۔


یہ بھی پڑھیں؛فخرِ مسیحی قوم شانزہ ماریہ سب انسپکٹر تعینات

 

یاد رہے کہ کوئٹہ میں یہ کوئی اقلیتی کوٹے کی نشست نہیں تھی بلکہ جنرل نشست تھی اور وہ بھی صرف ایک۔


 نائلہ اسیس نے اپنی قابلیت کے بل بوتے پر یہ سیٹ حاصل کرکے یہ ثابت کردیا کہ مسیحی نوجوان خواتین بھی کسی سے کم نہیں ہیں ۔

 

یہ بھی پڑھیں؛ریٹائرڈ مسیحی کیپٹن اور مسیحی خاتون اسسٹنٹ کمشنر رشتہ ازدواج میں منسلک،خبر وائرل

 


Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم