صدر آزاد کشمیر مینارٹیز الائنس سائرہ بشارت کا دختران کشمیر کے دفتر کا دورہ

میرپور (رپورٹ؛ امر راہی کوآرڈینیٹر نوائے مسیحی ) صدر آزاد کشمیر مینارٹیز الائنس محترمہ سائرہ بشارت نے دختران کشمیر تنظیم کے دفتر کا دورہ کیا ۔

 
اس دورے کے موقع پر ان کے ہمراہ سرپرست اعلیٰ آزاد کشمیر مینارٹیز الائنس جناب یونس بھٹی صاحب اور دیگر ممبران بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں؛میرپور؛ نوائے مسیحی کے آٹھ سال مکمل ہونے پر میرپور سے کوآرڈینیٹر سائرہ بشارت و ٹیم ممبران سالگرہ کا کیک کاٹ رہے ہیں۔

دختران کشمیر کی قیادت سے ملاقات میں آزاد کشمیر میں کمیونٹی کی فلاح کے لیے باہمی کوششوں پر اتفاق رائے کیا گیا۔
اس موقع پر آزاد کشمیر مینارٹیز الائنس کی طرف سے دختران کشمیر کے لیے عطیات دئے گئے اور آئندہ بھی تنظیم کے فلاحی امور کے لیے مالی اعانت کا عہد کیا گیا۔

مزید پڑھیں؛آزاد کشمیر کی اقلیتوں کے لیے حقوق کی جدوجہد جاری رکھوں گا؛ جاوید یونس گل

یاد رہے کہ آزاد کشمیر مینارٹیز الائنس آزاد کشمیر میں اقلیتوں کی واحد نمائندہ تنظیم ہے جو پورے آزاد کشمیر میں اقلیتوں کے اتحاد پرمشتمل ہے اور جدوجہد آزادی کشمیر میں مسلمان بھائیوںکے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

 
آزاد کشمیر مینارٹیز الائنس کی صدر سائرہ بشارت ہیں جنہیں آزاد کشمیر اور پاکستان میں ایک اہم اقلیتی سیاسی شخصیت کے طور پرجانا جاتا ہے۔

ضرور پڑھیں؛آزاد کشمیر کی ترقی میں اقلیتوں کے کردار کے لیے اہم پیش رفت

اس سے قبل ان کی جماعت بھمبر آزاد کشمیر میں کیتھولک چرچ کی تعمیر کے لیے بھی فنڈنگ میں بھرپور کردار ادا کرچکی ہے۔

ضرور دیکھیں؛ 

مسیحیوں کے لیے خوشخبری ، کشمیر میں چرچ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم