عمانوئیل مسیح کوٹرک کے نیچے کچل دیا گیا

اسلام آباد (دانش پرویز کوآرڈینیٹر) آج صبح اسلام آباد کے علاقہ ضیاءمسجد کے رہائشی سی ڈی اے سینی ٹیشن کا ملازم سینٹری ورکر بزرگ عمانوئیل مسیح ولد لال مسیح جو کہ سیکٹر جی سیون ٹو اسلام آباد میں ٹھیکیدارانہ نظام کے تحت صفائی کا کام کرتا تھا اور آج صبح سائیکل پے ڈیوٹی پر جاتے ہوئے ایک نامعلوم اور تیز ٹرک لپیٹ میں آکر روڈ ایکسیڈنٹ کا شکار ہوا اور اپنے خالق حقیقی سے جا ملا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛وزیر آباد میں قتل ہونے والے مسیحی ماں بیٹا کی زندگی کے متعلق جانیں

لیکن تاحال کوئی گرفتار عمل میں نہیں لائی گئی جبکہ پولیس کو ٹرک ڈرائیور کی تلاش جاری ہے ۔پاکستان مینارٹی رائٹس کمیشن اسلام آباد کے صدر نے غمزدہ خاندان کیساتھ اظہار تعزیت کیا۔

یہ بھی پڑھیں؛گوجرانوالہ؛ گلی میں نالی کے تنازعہ پر مسیحی ماں اور بیٹے کو گولیوں سے چھننی کردیا


Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم