سینٹ پیٹرکس کالج میں فنانشل سپورٹ پروگرام کی کامیابی پر پروقار تقریب کا انعقاد


کراچی(ایازمورس) شہر کراچی کے معروف اورنامور کالج سینٹ پیٹرکس کالج نے تعليمی میدان میں ایک شاندار روایت کا آغاز کرتےہوۓ ”فنانشل سپورٹ پروگرام “ کاباقاعدہ آغاز کیا جس کا مقصد مستحق اور ضرورت مند طالب علموں کو مالی معاونت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنی تعليم جاری رکھ سکیں۔ اس ضمن میں گزشتہ روز کالج میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں؛میڈم شنیلا روت سے صدر بابر شہزاد گوشی شمالی پنجاب اقلیتی ونگ کی ملاقات

پروگرام میں آرچ بشپ آف کراچی فضیلت مآب کارڈینل جوزف کوٹس، وکر جنرل فادرصالح ڈاٸیگو، کالج کے پرنسپل شمیم خورشيد، کالج کے اساتذہ، اسٹاف، کاتھولک بورڈ آف ایجوکيشن کے آفیشلز، پرنسپلز، ماہرین تعلیم، سابقہ طلباء، مخیرحضرات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔


 پروگرام کی نظامت کے فراٸض سر انجام دیتےہوۓ متحرمہ سیماب آصف نے شرکا کو خوش آمدید کہا اور پروگرام کے اعزاض و مقاصد کو نہایت عمدگی سے بیان کیا۔ ”فنانشل سپورٹ پروگرام “ سے استفادہ حاصل کرنے والے طالب عملوں نے اپنی تجربات بیان کٸے کہ کس طرح اس پروگرام کے ذریعے اپنی تعلیم کو مکمل کرکے آج معاشرے میں بہتر زندگی بسر کررہے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر امبر حسن اور پروفيسر محمد ضیإ الدین نے پرنسپل شمیم خورشيد کی کاوشوں کو سہراہا اور ان کی انتھک محنتوں اور وژن کو خوبصورت الفاظ میں خراج تحسين پیش کیا۔ کالج کا سابقہ طالب علم مرون لوبو(سی ای او: ایم اے ایل سی )، لیز لی روڈرکس نے کالج کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتےہوۓ اپنی ماضی کی یادیں کوتازہ کیا اور موجودہ انتطامیہ کو سہراہا اور کالج کی بہتری کےلیے اپنے بھرپور تعاون کا یقین بھی دلایا۔ 

تقریب کے مہمان خصوصی کارڈینل جوزف کوٹس نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کالج کی اتنظامیہ اور بالخصوص پرنسپل شمیم خورشيد کو مبارکباد پیش کی۔اُنہوں نے کہا کہ مجھےخوشی ہے کہ اُن کی قیادت مںیں کالج روز بہ روز ترقی کررہا ہے۔ کسی بھی معاشرے کےلیے تعلیم کی اہميت کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ مجھےاُمید ہے کہ یہ کالج تعیلم کے میدان میں نٸی روایات قاٸم کرے گا۔ پروگرام کےاختیام پر پرنسپل شمیم خورشيد نے اظہار تشکر ادا کرتے ہوئے تمام مہمانوں، مخیر حضرات، اساتذہ، اسٹاف، طالب علموں، تعلیمی اداروں،کاہنوں، سسٹرز اور دوستوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس فنڈ میں بھرپور حصہ ڈالا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ میرا خواب اور دلی خواہش کے ہمارا کالج کے طلباء مالی مشکلات کے باعث تعلیم اداھوری نہ چھوڑیں۔

مزید پڑھیں؛ عبد الطیف آفریدی ایڈوکیٹ کا سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا صدر منتخب ہونا باعث مسرت ہے؛ معروف سماجی شخصیت دلنواز

 

 اُنہوں نے کہا کہ ہم اپنے کالج میں صرف گریڈ کی ڈگر ہی نہیں بلکہ اعلیٰ اقدار کو فروغ دے رہے ہیں، ہم شہر کے اس طبقے کو بھی تعلیم یافتہ بنانا چاہتے ہیں جو معاشی لحاظ سے کمزور ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان میں ترقی یافتہ قوم بننے کےلیے ہم میں تمام خصوصيات موجود ہیں لیکن بدقسمتی سے ہمارے ہاں تعلیم کےلیے لوگ پیسے خرچ نہیں کر تے۔ پرنسپل نے کہا کہ ہمارا مقصد صرف پیسیہ جمع کرنا نہیں بلکہ ہم اپنے معاشرے کو نٸی سوچ اور فکر دینا چاہتے ہیں۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم