احترام محرم پر رواداری تحریک کی طرف سے مثبت مثال

رواداری تحریک کے چئرمین جناب سیمسن سلامت کی قیادت میں رواداری تحریک کے وفد نے بی بی پاک دامن کی درگاہ پر احترام محرم و استقبال محرم کانفرنس میں شرکت کی۔ درگاہ کی انتظامیہ اور سید وقار حسین نقوی اور پیر ایس اے جعفری نے بھرپور استقبال کیا۔
شرکا کانفرنس سے خطاب میں چئرمین رواداری تحریک نے تمام شہریوں کو پیار محبت اور روادرای کے ساتھ رھنے کی اپیل کی تا کہ محرم کا مقدس مہینہ خیروعافیت سے سرانجام پائے۔ نیز حکومت اور انتظامیہ سے فرقہ وارانہ نفرت کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنانے اور سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات پر زور دیا۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم