اسلام آباد:وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ 7ستمبر2020 خ س کو فیصلہ ہوگااسکول 15 ستمبرکو کھولنے ہیں یا نہیں۔وزارت صحت اسکول کھولنے سے متعلق ایس او پیزپرکام کررہی ہے۔وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہم نے باقاعدگی سے چاروں صوبوں کیساتھ اجلاس کیے ہیں۔کوئی بھی فیصلہ صوبوں کی مشاورت کے بغیر نہیں کیا۔تعلیم کے معاملے پروفاق نے صوبوں کو اعتماد میں لیا۔
وفاقی وزیرشفقت محمود کا کہنا تھا یکساں تعلیمی نصاب پرکام کیاجارہا ہے۔پہلی جماعت سے پانچویں تک یکساں نصاب بن گیاہے۔اگلی کلاسوں کے نصاب کی تدوین کا کام جاری ہے۔ہم ماڈل ٹیکسٹ بک بنا رہے ہیں جو ہمارے نصاب کی عکاسی کرے گی۔اپریل 2021 خ س میں پاکستان کے تمام اسکولوں میں ایک ہی نصاب ہوگا۔پہلے اقلیتی طلبہ اسلامیات کے بجائے اخلاقیات کا مضمون پڑھتے تھے اب وہ اپنی مذہبی کتب پڑھیں گے۔وزیراعظم عمران خان کی ہدایات پرنصاب میں اقلیتوں سے متعلق موادشامل کیا جارہا ہے۔
إرسال تعليق
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation