مبارک ھو مہک کماری کے بعد مائرہ شہباز بھی مل گی۔

انتہائی خوشی کی خبر ھے کہ فیصل آباد سے 28 اپریل کو اغوا ھونے والی مسیحی بچی مائرہ شہباز جو جبری تبدیلی مذھب اور جبری شادی کا شکار بھی ھوئی واپس مل گئی ھے۔

 
جیکب آباد کی مہک کماری کی ماں باپ کو واپس ملنے کے بعد مائرہ شہباز کا ملنا بہت بڑی کامیابی ھے اور ان لوگوں کے منہ پر طمانچہ ھے جو ھر کیس میں یہ کہتے پھرتے ھیں کہ بچی تو نے جو کچھ کیا وہ اپنی مرضی سے کیا۔ مائرہ شہباز کیس میں یہ ثابت ھو گیا کہ بچی کو اتنا ڈرایا اور دھمکایا گیا تھا کہ وہ عدالت میں بھی سچ بولنے سے کتراتی رھی۔

 
مزہد تفصیلات بعد میں شئیر کی جائیں گی۔ مگر میں اس کیس کی کامیابی پر لالا روبن ڈینئل، خلیل طاھر سندھو, بابا لطیف انصاری اور تمام مدد کرنے والے وکلا کا شکریہ ادا کرتا اور انکی جدوجہد کو سلام پیش کرتا ھوں۔


Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم