تازہ ترین
موضوعات

پوپ لیو چہاردہم کا پیغام: ہر خدمت کا مرکز مسیح ہونا چاہیے،

Nawai Masihi · ·
Pope Leo XIV Says Christ Must Be at the Centre of Every Ministry
Pope Leo XIV Says Christ Must Be at the Centre of Every Ministry. Report: Amir Javed.

ویٹی کن سٹی: پوپ لیو چہاردہم نے مسیحی خدمت اور روحانی رہنمائی کے بنیادی مقصد پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر کوشش اور خدمت کا حتمی مرکز یسوع مسیح ہونا چاہیے اور اس کا مقصد اُن افراد کی بھلائی ہونا چاہیے جن کی روحانی رہنمائی کی جا رہی ہے۔

پوپ لیو چہاردہم کے مطابق روحانی خدمت کا اصل مقصد لوگوں کو خدا کے مزید قریب لانا اور انہیں اپنی زندگی کے روحانی بلاوے (Vocation) کو پہچاننے اور دریافت کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اس سفر میں ہر فرد کی آزادی، ذاتی ضمیر اور انفرادی فیصلوں کا مکمل احترام کیا جانا ضروری ہے۔

پوپ کے اس پیغام میں کلیسیا کے ذمہ داران، پادریوں، مذہبی راہنماؤں اور روحانی خدمت سے وابستہ افراد کے لیے ایک اہم رہنمائی موجود ہے کہ حقیقی مسیحی خدمت کسی پر اپنی مرضی مسلط کرنے کا نام نہیں بلکہ محبت، احترام اور آزادی کے ساتھ انسان کو خدا کی طرف رہنمائی فراہم کرنا ہے۔

یہ پیغام اس مسیحی اصول کی یاد دہانی ہے کہ ہر روحانی خدمت کی بنیاد مسیح کی محبت، انسانی وقار اور خدا کے ساتھ گہرے تعلق کی تشکیل پر ہونی چاہیے۔

عامر جاوید
رپورٹ
عامر جاوید
کوآرڈینیٹر، نیوم سٹی، سعودی عرب

نوائے مسیحی، ہر مسیحی کی آواز

www.nawaimasihi.co

واٹس ایپ: 03448872540

ضرور پڑھیںوہ خبریں اور رہنمائی جو ہر کسی کو جاننی چاہیے