
Pakistan and South Korea Sign Historic Agreement to Strengthen Judicial Cooperation. Report: Amir Javed.
اسلام آباد: پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان عدالتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم اور تاریخی مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے ہیں، جس کا مقصد دونوں ممالک کے عدالتی نظاموں کے درمیان باہمی روابط کو مضبوط بنانا اور قانونی شعبے میں تعاون کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔
اس مفاہمتی یادداشت پر پاکستان کے چیف جسٹس جسٹس یحییٰ آفریدی اور جنوبی کوریا کے چیف جسٹس جو ہی ڈے (Jo Hee-de) نے دستخط کیے۔
معاہدے کے تحت دونوں ممالک عدالتی اصلاحات، ججز اور عدالتی عملے کے تبادلوں، قانونی شعبے میں باہمی تعاون اور جدید عدالتی ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے مشترکہ اقدامات کریں گے۔
اس معاہدے کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے عدالتی تجربات، بہترین قانونی روایات اور جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے، تاکہ عدالتی نظام کو مزید مؤثر، شفاف اور جدید خطوط پر استوار کیا جا سکے۔
یہ پیش رفت پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان ادارہ جاتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح پر قانونی تعاون اور عدالتی تجربات کے تبادلے کی جانب ایک اہم قدم قرار دی جا رہی ہے۔
عامر جاوید
کوآرڈینیٹر، نیوم سٹی، سعودی عرب