
Marian Convention and Coronation Celebrated at St. Joseph Parish, Gujranwala. Report: Amir Javed.
سینٹ جوزف پیرش، گوجرانوالہ میں ماریان کنونشن اور تاج پوشی (Marian Convention & Coronation) کی ایک روحانی اور بابرکت تقریب منعقد ہوئی، جس میں مقدسہ کنواری مریم سے محبت، عقیدت اور ایمان کا خوبصورت اظہار دیکھنے میں آیا۔
تقریب کے دوران کلامِ مقدس کی منادی اور روحانی پیغام پیش کیا گیا، جبکہ ہوملی میں ایمان کی مضبوطی، خداوند یسوع مسیح کے ساتھ گہری وابستگی اور مقدسہ مریم کی پیروی کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔
ماریان کنونشن اور تاج پوشی کی یہ روحانی تقریب شرکاء کے لیے دعا، محبت اور عقیدت کا ایک یادگار موقع ثابت ہوئی۔ حاضرین نے مقدسہ مریم کی شفاعت اور رہنمائی کے لیے خصوصی دعائیں کیں اور خداوند کا شکر ادا کیا۔
یہ خوبصورت جشن کیتھولک ایمان اور ماریان عقیدت کی روحانی عظمت کا عکاس تھا، جس نے تمام شرکاء کے دلوں کو ایمان، محبت اور امید سے معمور کر دیا۔
عامر جاوید
کوآرڈینیٹر، نیوم سٹی، سعودی عرب