تازہ ترین
موضوعات

مسیحی طلبہ کے لیے خوشخبری! 2026-27 کے تعلیمی وظائف کا اعلان

Nawai Masihi · ·

Pakistan Announces Education Scholarships for Minority Students for 2026-27
Pakistan Announces Education Scholarships for Minority Students for 2026-27. Report: Shakeel Anjum Sawan.
 

اسلام آباد (نوائے مسیحی نیوز) وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی حکومتِ پاکستان نے اقلیتی طلبہ و طالبات کے لیے مالی سال 2026-27 کے تعلیمی وظائف کا اعلان کر دیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت مستحق اقلیتی طلبہ تعلیمی وظائف کے حصول کے لیے درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔

اعلان کے مطابق درخواست گزار کے گزشتہ امتحان میں کم از کم 50 فیصد نمبر ہونا ضروری ہیں، جبکہ والدین یا سرپرست کی ماہانہ آمدنی 80 ہزار روپے سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔

درخواست کے ساتھ تعلیمی ادارے کا تصدیق شدہ فارم، شناختی کارڈ یا ب فارم، والدین کی آمدنی کا سرٹیفکیٹ، قومی شناختی کارڈ کی نقل اور فعال بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات فراہم کرنا ضروری ہیں۔

یہ وظائف سرکاری تعلیمی اداروں میں زیرِ تعلیم اقلیتی طلبہ کے لیے ہیں۔ اشتہار میں پی ایچ ڈی، ایم فل، ایم ایس، ایل ایل بی اور دیگر مخصوص اعلیٰ تعلیمی پروگراموں کے طلبہ کو نااہل قرار دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پہلے سے کسی دوسرے مالی امدادی پروگرام سے وظیفہ لینے والے طلبہ بھی اہل نہیں ہوں گے۔

اشتہار کے مطابق درخواستیں اشتہار کی اشاعت کے 30 دن کے اندر آن لائن جمع کروائی جا سکتی ہیں۔ درخواست دینے کے لیے وزارتِ مذہبی امور کی ویب سائٹ www.mora.gov.pk پر رجوع کیا جا سکتا ہے۔

مستحق مسیحی طلبہ و طالبات کے لیے یہ ایک اہم موقع ہے، اس لیے اہل امیدوار مقررہ شرائط کا جائزہ لے کر بروقت درخواست جمع کروائیں۔

اہم وضاحت: اشتہار میں درخواست کی آخری تاریخ کیلنڈر کی صورت میں درج نہیں، بلکہ اشاعت کے 30 دن کے اندر درخواست دینے کی ہدایت ہے۔

شکیل انجم ساون
رپورٹ
شکیل انجم ساون
بانی و سربراہ
ضرور پڑھیںوہ خبریں اور رہنمائی جو ہر کسی کو جاننی چاہیے