
Padre Pio Prayer Group Holds Gathering at Catholic Church in Ibn-e-Maryam Colony, Faisalabad. Report: Nadeem Aneel.
کیتھولک چرچ ابنِ مریم کالونی فیصل آباد میں مقدس پادرے پیؤ دعائیہ گروپ کے دعائیہ اجتماع ہوا، جس میں گروپ کے ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اجتماع کا آغاز حمد و ثنا اور دعاؤں سے ہوا۔ اس موقع پر اورنگزیب بھٹی نے کلامِ مقدس کی روشنی میں پیغام دیا۔ انہوں نے متی 25: 1 تا 13 میں درج دس کنواریوں کی تمثیل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ہر وقت تیار اور جاگتے رہنا چاہیے، کیونکہ ہم نہ اس دن کو جانتے ہیں نہ اس گھڑی کو۔
اجتماع کے دوران بیماروں کی تندرستی، خاندانوں کی سلامتی، روحانی ترقی اور ملک میں امن و سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔آخر میں دعائے ربانی کے ساتھ اجتماع اختتام پذیر ہوا۔

رپورٹ
ندیم انیل
بانی و سربراہ
ندیم انیل
بانی و سربراہ
نوائے مسیحی، ہر مسیحی کی آواز