تازہ ترین
موضوعات

اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورایہ کا غلام محمد آباد سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ

Nawai Masihi · ·
Assistant Commissioner Rangzaib Goraya Visits Ghulam Muhammadabad Vegetable and Fruit Market
Assistant Commissioner Rangzaib Goraya Visits Ghulam Muhammadabad Vegetable and Fruit Market. Report: Nadeem Aneel.

فیصل آباد (رپورٹ: ندیم انیل، ممبر نوائے مسیحی) اسسٹنٹ کمشنر سٹی رنگزیب گورایہ نے انسپیکٹر پیرا فورس محمد فیصل اور سب انسپکٹر مارکیٹ کمیٹی محمد ابرار کے ہمراہ سبزی و فروٹ منڈی غلام محمد آباد کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے سبزیوں اور پھلوں کی سرکاری ریٹ لسٹ کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ مارکیٹ کمیٹی انسپکٹر کو مقررہ نرخ ناموں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری نرخوں سے زائد قیمت وصول کرنے والے گرانفروشوں کے خلاف بلاامتیاز سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس موقع پر منڈی میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کا بھی معائنہ کیا گیا، جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ ٹھیکیدار کو صفائی کے نظام کو مزید مؤثر اور بہتر بنانے کا پابند کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورایہ نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ سبزی و فروٹ منڈی کے باہر غیر قانونی منڈی اور تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی اور کسی کو بھی باہر غیر قانونی کاروبار یا تجاوزات قائم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ منڈی کے اندر موجود تجاوزات کے خاتمے کے لیے بھی تاجر برادری کی مشاورت سے ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے۔

ندیم انیل
رپورٹ
ندیم انیل
بانی و سربراہ

نوائے مسیحی، ہر مسیحی کی آواز

www.nawaimasihi.co

واٹس ایپ: 03448872540

ضرور پڑھیںوہ خبریں اور رہنمائی جو ہر کسی کو جاننی چاہیے