
Khurram Shehzad Assumes Charge as Deputy Commissioner of Gujrat. Report: Shafaqat Masih.
ڈپٹی کمشنر گجرات خرم شہزاد نے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد فرائض کی ادائیگی شروع کر دی ہے۔ وہ اسسٹنٹ کمشنر گلگت، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اوکاڑہ، نارووال اور تھرپارکر، ڈپٹی کمشنر میانوالی و بھکر، ڈپٹی سیکریٹری ٹو چیف منسٹر پنجاب اور ایڈیشنل سیکریٹری ہاؤسنگ سمیت مختلف اہم عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ سندھ لینڈ ایکوزیشن منصوبے میں بطور پراجیکٹ ڈائریکٹر بھی کام کر چکے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد پاکستان کے تین صوبوں میں خدمات انجام دینے کا تجربہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے ایم فل کیمسٹری کے علاوہ جنوبی کوریا کی سیول نیشنل یونیورسٹی سے اربن ڈویلپمنٹ میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی ہے۔ انہیں شہری ترقی کے منصوبوں اور جنوبی کوریا کی حکومت کے ساتھ اشتراک پر مبنی منصوبوں پر کام کرنے کا تجربہ بھی حاصل ہے، جسے بروئے کار لاتے ہوئے وہ ضلع گجرات میں شہری ترقی کے لیے اقدامات کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ “Gujrat My Heart” کے وژن کے تحت شہر کی ترقی اور خوبصورتی کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔ ان کی ترجیحات میں شہریوں کے لیے پیدل چلنے کے لیے موزوں ماحول، ٹریفک کے مسائل کا حل، صفائی ستھرائی، گرین ایریاز کا قیام، شجرکاری اور شہر کی خوبصورتی شامل ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق عوامی مسائل کے حل، بہتر شہری سہولیات کی فراہمی اور پائیدار شہری ترقی کے لیے کام کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کے دروازے عوام کے لیے کھلے رہیں گے اور شہریوں کی شکایات کا بروقت ازالہ ترجیح ہوگا۔
شفاقت مسیح
کمیونٹی میڈیا کوآرڈینیٹر، ڈھرکی سٹی