![]() |
| Jordan Sentences Three Men to Death Over Church Attack That Killed Nine. Report: Dr Parvaiz Bhatti. |
انگلینڈ (ڈاکٹر پرویز بھٹی، نوائے مسیحی نیوز) انگلینڈ کے تین علاقوں نارتھ ویسٹ، نارتھ ایسٹ اور یارکشائر میں شدید سردی کے پیش نظر ییلو کولڈ ہیلتھ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
یو کے ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی (UKHSA) کے مطابق یہ الرٹ اتوار کی رات 9 بجے سے جمعرات کی صبح تک نافذ رہے گا، جبکہ بعض علاقوں میں درجہ حرارت منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی نیچے جانے کا امکان ہے۔
حکام نے خبردار کیا ہے کہ شدید سردی سے 65 سال سے زائد عمر کے بزرگوں، پہلے سے بیمار افراد اور دیگر کمزور طبقات کی صحت کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔
یہ رواں موسم خزاں کا دوسرا کولڈ ہیلتھ الرٹ ہے۔ اس سے قبل نارتھ ویسٹ اور ویسٹ مڈلینڈز میں بھی سردی کے حوالے سے الرٹ جاری کیا گیا تھا۔
حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ بزرگوں، بیمار رشتہ داروں اور پڑوسیوں کی خیریت دریافت کریں، گھروں کے ان کمروں کو گرم رکھیں جہاں زیادہ وقت گزارتے ہیں اور سردی سے بچاؤ کے لیے گرم کپڑے استعمال کریں۔
ڈاکٹر پرویز بھٹی
اوورسیز کوآرڈینیٹر، نیو کیسل، برطانیہ
