
چک جھمرہ: ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق کی زیر صدارت ون تحصیل، ون ویک پروگرام کے پیشگی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا، جس میں تحصیل چک جھمرہ میں صفائی، بیوٹیفکیشن اور شہری سہولیات کی بہتری کے اقدامات پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں تحصیل چک جھمرہ کی صفائی اور تزئین و آرائش کے کاموں کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں موجود رہ کر جاری کاموں کی رفتار تیز کریں اور ان کے معیار کو یقینی بنائیں۔
ڈپٹی کمشنر نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ون تحصیل، ون ویک پروگرام کے تحت مقررہ تمام اہداف بدھ سے قبل سو فیصد مکمل کیے جائیں۔ اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے متعلقہ محکموں کو باہمی رابطے اور مؤثر نگرانی کے ذریعے پروگرام کے تمام امور بروقت مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔
واضح رہے کہ ون تحصیل، ون ویک پروگرام کا بنیادی مقصد تحصیلوں میں صفائی ستھرائی، خوبصورتی اور شہری سہولیات کے معیار کو بہتر بنانا ہے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا اور بہتر ماحول فراہم کیا جا سکے۔

ندیم انیل
ممبر عیسیٰ نگری فیصل آباد
نوائے مسیحی، ہر مسیحی کی آواز