تازہ ترین

حیدرآباد میں بین المذاہب کانفرنس کا انعقاد، جبری مذہب تبدیلی کے معاملے پر اہم گفتگو

Nawai Masihi · ·

حیدرآباد میں بین المذاہب کانفرنس کا انعقاد، جبری مذہب تبدیلی کے معاملے پر اہم گفتگو

حیدرآباد میں بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے ایک اہم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں نرملا کماری، کارڈینل جوزف کوٹ صاحب سمیت مختلف مذاہب کے مذہبی رہنماؤں اور معزز شخصیات نے شرکت کی۔

کانفرنس کے دوران جبری مذہب تبدیلی کے حساس معاملے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ شرکاء نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مذہبی آزادی، باہمی احترام، رواداری اور معاشرے میں امن و محبت کے فروغ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

اس موقع پر کارڈینل جوزف کوٹ صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم سب کو بھائی چارے، محبت، اتفاق اور باہمی احترام کے ساتھ رہنا چاہیے۔ ہمیں ایک دوسرے کے مذہب اور عقائد کا احترام کرنا چاہیے تاکہ معاشرے میں امن، محبت اور ہم آہنگی کو فروغ دیا جا سکے۔

کانفرنس کا بنیادی مقصد مختلف مذاہب کے درمیان اتحاد، برداشت اور بھائی چارے کو مضبوط بنانا اور جبری مذہب تبدیلی جیسے اہم مسئلے پر مثبت مکالمے کو فروغ دینا تھا۔

نوائے مسیحی کا پیغام:

مذہبی آزادی، انسانی حقوق، بھائی چارہ اور باہمی احترام ایک پرامن معاشرے کی بنیاد ہیں۔ ہمیں مل جل کر محبت اور اتفاق کے ساتھ رہنے کا پیغام عام کرنا چاہیے۔

عامر گلزار
رپورٹ
عامر گلزار
پروویژنل کوآرڈینیٹر، ڈھرکی، گھوٹکی، سندھ

ضرور پڑھیںوہ خبریں اور رہنمائی جو ہر کسی کو جاننی چاہیے