مٹھی، ضلع تھرپارکر: سندھ کے لیے فخر کا لمحہ ہے کہ تھرپارکر کے علاقے ملان ہور وینا میں واقع گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول نے اسلام آباد سائنس فیسٹیول 2026 میں دوسری پوزیشن حاصل کر کے نمایاں کامیابی اپنے نام کر لی۔تھر ایجوکیشن الائنس (TEA) کے زیرِ انتظام اس اسکول کے باصلاحیت طلبہ نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں، سائنسی جدت اور محنت کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی سطح پر اپنے اسکول اور علاقے کا نام روشن کیا۔اس شاندار کامیابی میں اساتذہ کی انتھک محنت، بہترین رہنمائی اور طلبہ کی حوصلہ افزائی نے اہم کردار ادا کیا۔ اساتذہ کی مسلسل سرپرستی اور سائنسی سوچ کو فروغ دینے کی کوششوں سے طلبہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو کامیاب سائنسی منصوبوں میں تبدیل کرنے میں کامیاب ہوئے۔اس نمایاں کامیابی پر ہونہار طلبہ، محنتی اساتذہ اور اسکول کی پوری ٹیم کو دلی مبارک باد پیش کی گئی ہے۔ یہ کامیابی ضلع تھرپارکر کے تعلیمی اور سائنسی ٹیلنٹ کی بھرپور عکاسی کرتی ہے۔
Tharparkar Students Secure Second Position at Islamabad Science Festival 2026. Report: Shafaqat Masih.
شفاقت مسیح
کمیونٹی میڈیا کوآرڈینیٹر، ڈھرکی سٹی