
Christian Community Reform Committee Delegation Meets Bhimber Deputy Commissioner Sardar Faisal Mughal. Report: Faiza Hina.
بھمبر (نوائے مسیحی نیوز): کرسچن کمیونٹی کی اصلاحی کمیٹی کے ممبران نے ضلع بھمبر کے نوتعینات ڈپٹی کمشنر سردار فیصل مغل سے ملاقات کی اور انہیں ضلع بھمبر میں بطور ڈپٹی کمشنر تعیناتی پر مبارکباد پیش کی۔ملاقات کے دوران ضلع بھمبر میں کرسچن کمیونٹی کو درپیش مختلف اجتماعی مسائل پر گفتگو ہوئی۔ اصلاحی کمیٹی کے ممبران نے کمیونٹی کے مسائل اور متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سردار فیصل مغل نے کرسچن کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ذاتی دلچسپی لینے کا اظہار کیا۔ملاقات میں اصلاحی کمیٹی کے ممبران، چیئرمین نوائے مسیحی شکیل انجم ساون، آکاش اشرف، فلپس مورس اور دیگر افراد موجود تھے۔ملاقات کا مقصد ضلعی انتظامیہ کے ساتھ رابطے کو فروغ دینا اور کرسچن کمیونٹی کو درپیش اجتماعی مسائل کے حل کے لیے مثبت پیش رفت کی راہ ہموار کرنا تھا۔
فائزہ حنا
ممبرشپ کوآرڈینیٹر، راولپنڈی