
Sabir Masih, Coordinator of 'Nawai-e-Masih', meets with Iqbal Javed, Director of Lifeline Christian School.. Report: Sabir Masih.
سکھر سے رپورٹ | نوائے مسیحی کوارڈینیٹر صابر مسیح
سکھر: آج بروز جمعہ، 16 اکتوبر 2026 کو نوائے مسیحی کے کوآرڈینیٹر صابر مسیح نے لائف لائن کرسچن اسکول کا دورہ کیا اور اسکول کے ڈائریکٹر جناب اقبال جاوید سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران صابر مسیح نے اقبال جاوید کو نوائے مسیحی کا تعارف کروایا اور اس کے اغراض و مقاصد، خدمات اور ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے مسیحی برادری کی آواز کو اجاگر کرنے کے حوالے سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر تعلیمی اداروں کی اہمیت، مسیحی برادری کی فلاح و بہبود اور کمیونٹی کی مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔
نوائے مسیحی کا مقصد مسیحی برادری کی تعلیمی، سماجی اور فلاحی خدمات کو ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے عوام تک پہنچانا اور کمیونٹی کے مثبت کردار کو نمایاں کرنا ہے۔
صابر مسیح