📰 تازہ ترین

 

راولپنڈی کے سینٹ میری چرچ میں 37 طلبہ کو تعلیمی اعزازات سے نواز دیا گیا

St Marys Catholic Church Rawalpindi educational awards 2026
سینٹ میری کیتھولک چرچ راولپنڈی میں نمایاں طلبہ کے اعزاز میں تقریب

 راولپنڈی: سینٹ میری کیتھولک چرچ، سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی میں میٹرک امتحانات 2026 میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنےوالے طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے اعزازی تقریب منعقد ہوئی، جس میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے 37 طلبہ کو تعریفی اعزازات سے نوازا گیا۔ 

یہ اعزازات تقسیم کرنے کی روایت ریورنڈ فادر سرفراز سائمن کی جانب سے 2009 میں شروع کی گئی تھی، جس کا مقصد میٹرک امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی اور ان کی تعلیمی کاوشوں کو سراہنا ہے۔

 تقریب میں آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد نے خصوصی شرکت کی، جہاں انہوں نے 100 سے زائد بچوں اور بالغ افراد کو ساکرامنٹ آف کنفرمیشن بھی عطا کیا اور میٹرک کے نمایاں طلبہ میں اعزازات تقسیم کیے۔

 تقریب کا ایک نمایاں پہلو مس رضیہ نورین کی شرکت بھی تھی، جو پیشے کے اعتبار سے نرس ہیں۔ منتظمین کے مطابق، انہوں نے 28 اگست 2026 کو پمز اسپتال میں پیش آنے والے آتش زدگی کے واقعے کے دوران ایک نومولود بچے کی جان بچائی۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی
×