📰 تازہ ترین

 

فادر مقصود نذیر او ایم آئی کا طاہر طفیل کے لیے اظہارِ محبت و عقیدت کمیونٹی خدمات اور مثبت کردار کو سراہا گیا


 قصور: ریورنڈ فادر مقصود نذیر او ایم آئی، پیرش پریسٹ کیتھولک چرچ لطیف پورہ قصور نے طاہر طفیل، کوآرڈینیٹر قصور، صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور پنجاب کے لیے ضلع قصور میں کمیونٹی کی خدمت اور اچھی کارکردگی پر محبت، عقیدت اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر فادر مقصود نذیر او ایم آئی نے طاہر طفیل کی سماجی و فلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت اور کمیونٹی کی بہتری کے لیے مثبت کردار قابلِ قدر ہے، جبکہ انہوں نے طاہر طفیل کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا بھی اظہار کیا۔ طاہر طفیل نے فادر مقصود نذیر او ایم آئی کا محبت، اعتماد اور حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ مسیحی برادری سمیت تمام شہریوں کی خدمت اور فلاح کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی
×