تازہ ترین

کویت اور اٹلی کے درمیان اقتصادی و دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق، اطالوی وزیراعظم کی امیرِ کویت سے ملاقات

Nawai Masihi · ·

Kuwait and Italy Agree to Expand Economic and Defence Cooperation
Kuwait and Italy Agree to Expand Economic and Defence Cooperation. Report: Amir Javed.
کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے جمعہ کے روز اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران بالخصوص اقتصادی اور دفاعی شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر توجہ دی گئی۔ دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر کویت کے ولی عہد شیخ صباح خالد الحمد الصباح اور وزیراعظم شیخ احمد عبداللہ الاحمد الصباح بھی موجود تھے۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دیگر امور کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔یہ ملاقات کویت اور اٹلی کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مشترکہ مفادات کے فروغ کے لیے اہم سفارتی پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔

عامر جاوید
رپورٹ
عامر جاوید
کوآرڈینیٹر، نیوم سٹی، سعودی عرب

ضرور پڑھیںوہ خبریں اور رہنمائی جو ہر کسی کو جاننی چاہیے