![]() |
| Kamalia Meeting Discusses Interfaith Harmony, Religious Tolerance and Peace in Pakistan. Report: Adeel Ashraf Sandhu. |
اس موقع پر اشرف جان سندھو، ضلعی رہنما ڈسٹرکٹ کرسچن پیس کونسل ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ، پاسٹر وہیب شہزاد، نوجوان صحافی عدیل اشرف جان سندھو اور سلیمان عمران بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران اس بات پر تبادلۂ خیال کیا گیا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کے درمیان محبت، برداشت، رواداری اور بھائی چارے کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ شرکاء نے اس امر پر زور دیا کہ ایک پُرامن معاشرے کے قیام کے لیے تمام مذہبی برادریوں کو ایک دوسرے کے عقائد اور مذہبی جذبات کا احترام کرنا چاہیے۔اس موقع پر پاکستان میں بین المذاہب ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنانے، مذہبی اقلیتوں کے حقوق کے احترام اور ملکی امن و استحکام کے لیے مثبت کردار ادا کرنے کی اہمیت پر بھی گفتگو ہوئی۔شرکاء نے اس امید کا اظہار کیا کہ باہمی رابطوں، محبت اور احترام کے ذریعے معاشرے میں اتحاد و یکجہتی کو فروغ دیا جا سکتا ہے اور پاکستان کو امن، بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کا گہوارہ بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔
عدیل اشرف سندھو
سٹی کوآرڈینیٹر، کمالیہ
