![]() |
| گورنمنٹ کالج برائے خواتین مظفرگڑھ میں اتحاد اساتذہ پاکستان کی الیکشن 2026 مہم کے سلسلے میں اساتذہ سے رابطہ |
رپورٹ: عدیل ابراہیم کھوکھر، نوائے مسیحی ڈویژنل کوآرڈینیٹر
فیصل آباد: اتحاد اساتذہ پاکستان کی الیکشن 2026 مہم اور موجودہ پپلا کی کارکردگی کے جائزے کے سلسلے میں پروفیسر رائے کاشف، سیکرٹری اطلاعات پپلا ڈی جی خان ڈویژن، اور پروفیسر کنول حبیب، نامزد امیدوار برائے جوائنٹ سیکرٹری اتحاد اساتذہ پاکستان، نے 7 اکتوبر 2026 کو گورنمنٹ کالج برائے خواتین مظفرگڑھ کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران کالج کے اساتذہ اور اسٹاف سے ملاقات کی گئی اور اتحاد اساتذہ پاکستان کی گزشتہ دو سالہ کارکردگی، کامیابیوں اور مسلسل جدوجہد کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔
اس موقع پر اتحاد اساتذہ پاکستان کے رہنماؤں نے اساتذہ کے حقوق، پیشہ ورانہ وقار اور کالج کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حوالے سے تنظیم کے کردار پر گفتگو کی۔
پروفیسر انجم جیمز پال، سیکرٹری اطلاعات پپلا پنجاب، نے کہا کہ اتحاد اساتذہ پاکستان نے اسٹاف روم کے جملہ اسٹاف کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا ہے۔ ان کے مطابق کالج کمیونٹی شاہین کے نشان کو اپنا نمائندہ نشان اور اپنے حقوق کے محافظ کے طور پر دیکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اتحاد اساتذہ پاکستان کا شاہین کا نشان کالج اساتذہ کے وقار، عظمت اور چھینے گئے حقوق کی بازیابی کی جدوجہد کی علامت ہے۔
الیکشن 2026 کی مہم کے دوران اتحاد اساتذہ پاکستان کی گزشتہ دو سالہ جدوجہد اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے بھی اساتذہ سے رابطہ کیا جا رہا ہے، جبکہ تنظیم کی موجودہ کارکردگی کا خود احتسابی کے نقطۂ نظر سے جائزہ لینے پر بھی زور دیا گیا۔
مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اساتذہ کے مسائل کے حل، حقوق کے تحفظ اور ان کے پیشہ ورانہ وقار کے لیے جدوجہد کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
