
Ecuador: Father Patricio Killed in Church Accident During Live Broadcast. Report: Shafaqat Masih.
ایکواڈور کے شہر گوایاکل میں مقدس عبادت کے دوران ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس میں فادر پیٹریسیو الفریڈو سانچیز مولیناری جاں بحق ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق، فادر پیٹریسیو چرچ میں لائیو نشریات کے ذریعے عبادت میں شریک افراد سے خطاب کر رہے تھے کہ اسی دوران قربان گاہ کے اوپر نصب لکڑی کی ایک بڑی صلیب اچانک گر گئی اور انہیں اپنی زد میں لے لیا۔
حادثے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں چرچ پہنچیں، تاہم فادر پیٹریسیو جانبر نہ ہو سکے اور اسی روز ان کی موت کی تصدیق کر دی گئی۔
چرچ انتظامیہ کی جانب سے تاحال یہ واضح نہیں کیا گیا کہ لکڑی کی بھاری صلیب گرنے کی اصل وجہ کیا تھی۔
اس افسوسناک واقعے پر مسیحی برادری میں گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ دعا ہے کہ خداوند فادر پیٹریسیو کو ابدی آرام بخشے اور ان کے سوگوار خاندان، عزیزوں اور مسیحی برادری کو اس دکھ کی گھڑی میں صبر و تسلی عطا فرمائے۔ آمین۔
شفاقت مسیح
کمیونٹی میڈیا کوآرڈینیٹر، ڈھرکی سٹی