تازہ ترین

ڈائریکٹر و زونل ہیڈ ایف آئی اے فیصل آباد زون ثاقب سلطان محمود کا سینٹرل ریسکیو اسٹیشن کا دورہ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر

Nawai Masihi · ·

FIA Faisalabad Zone Director Saqib Sultan Mahmood Visits Central Rescue Station
FIA Faisalabad Zone Director Saqib Sultan Mahmood Visits Central Rescue Station. Report: Adeel Khokhar.

ڈائریکٹر و زونل ہیڈ ایف آئی اے فیصل آباد زون ثاقب سلطان محمود کا سینٹرل ریسکیو اسٹیشن کا دورہ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر احتشام واہلہ کی تفصیلی بریفنگ..............(فیصل آباد ) رپورٹ ۔۔۔۔۔۔۔۔عدیل ابراہیم کھوکھر نوائے مسیحی ڈویژنل کوارڈینیٹر .....

فیصل آباد: ڈائریکٹر و زونل ہیڈ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) فیصل آباد زون ثاقب سلطان محمود نے سینٹرل ریسکیو اسٹیشن فیصل آباد کا دورہ کیا، جہاں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر احتشام واہلہ نے انہیں ریسکیو 1122 کی پیشہ ورانہ خدمات، آپریشنل تیاریوں، ایمرجنسی رسپانس سسٹم اور عوام کو فراہم کی جانے والی ہنگامی امدادی سہولیات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر ریسکیو 1122 کے عملے کی جانب سے مختلف ہنگامی صورتحال میں استعمال ہونے والے جدید ریسکیو آلات اور ضروری سامان کے اسٹالز بھی لگائے گئے، ریسکیو آپریشنز میں استعمال ہونے والے آلات اور ان کی افادیت سے آگاہ کیا گیا۔ مزید برآں، ہنگامی صورتحال میں مؤثر باہمی رابطہ، نگرانی اور فوری کارروائی کے لیے قائم کنٹرول اینڈ کمانڈ پوسٹ کا بھی معائنہ کیا۔

دورے کے دوران ڈائریکٹر و زونل ہیڈ ایف آئی اے نے ریسکیو 1122 کے کنٹرول روم کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں ایمرجنسی کالز کی وصولی، متعلقہ ریسکیو ٹیموں کی بروقت روانگی، ایمرجنسی گاڑیوں کی نقل و حرکت اور ٹریکنگ کے نظام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہیں بتایا گیا کہ جدید مانیٹرنگ اور ڈسپیچ سسٹم کے ذریعے ریسکیو ایمبولنسز، فائر وہیکلز اور دیگر ایمرجنسی وہیکلز کی نقل و حرکت کی مسلسل نگرانی کی جاتی ہے تاکہ جائے حادثہ پر ہنگامی حالات میں متاثرین کو بروقت امداد فراہم کی جا سکے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر احتشام واہلہ نے اس موقع پر کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ ریسکیو 1122 کی اولین ترجیح ہے اور ادارے کا تربیت یافتہ عملہ جدید آلات اور مؤثر ایمرجنسی رسپانس سسٹم کے ذریعے ہر قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہریوں کو بروقت، مؤثر اور معیاری ایمرجنسی سروسز کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

عدیل کھوکھر
رپورٹ
عدیل کھوکھر
ڈویژنل کوآرڈینیٹر