تازہ ترین

برازیل میں بپتسمہ کی تقریب کے دوران پانی کے قطروں سے تسبیح اور صلیب جیسی شکل بننے کا غیر معمولی واقعہ

Nawai Masihi · ·

FCCU Lahore Takes Steps to Promote French Language Education with Continued French Support
FCCU Lahore Takes Steps to Promote French Language Education with Continued French Support. Report: Amir Javed.

برازیل کی ریاست سانتا کاتارینا کے شہر پنہالزینہو (Pinhalzinho) میں بپتسمہ کی ایک تقریب کے دوران پیش آنے والے ایک غیر معمولی منظر کی تصویر نے سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ حاصل کر لی، جس میں بچے کے سر پر انڈیلا جانے والا پانی تسبیح اور چھوٹی صلیب جیسی شکل اختیار کرتا دکھائی دیتا ہے۔

یہ تصویر پیرشیا سانتو انتونیو (Paróquia Santo Antônio) میں ہونے والی بپتسمہ کی تقریب کے دوران لی گئی تھی۔ حیران کن بات یہ ہے کہ تقریب کے وقت کسی کی توجہ اس منظر کی جانب نہیں گئی، بلکہ بعد ازاں جب فوٹوگرافی ٹیم فوٹو ٹراپیکل (Foto Tropical) نے بچے کے اہلِ خانہ کے ساتھ تصاویر کا جائزہ لیا تو اس منفرد منظر کا انکشاف ہوا۔

فوٹوگرافی اسٹوڈیو کی مالک ماریلی وِڈمر (Marilei Widmer) کے مطابق تصویر میں کسی قسم کی ڈیجیٹل تبدیلی یا ایڈیٹنگ نہیں کی گئی۔

عامر جاوید
رپورٹ
عامر جاوید
کوآرڈینیٹر، نیوم سٹی، سعودی عرب
ضرور پڑھیںوہ خبریں اور رہنمائی جو ہر کسی کو جاننی چاہیے