لاہور: فارمن کرسچن کالج یونیورسٹی (FCCU) لاہور میں فرانسیسی زبان و ثقافت کی تعلیم کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس میں فرانس کی جانب سے جامع تعلیمی تعاون فراہم کیا جا رہا ہے۔
اس تعاون کے تحت یونیورسٹی میں فرانسیسی زبان کے مائنر ڈگری پروگرام کے آغاز کی تیاری جاری ہے، جبکہ فرانسیسی زبان کے اساتذہ کی پیشہ ورانہ تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں چھ خواتین اساتذہ فرانس کے شہر وِشی میں قائم ادارے CAVILAM میں تربیت حاصل کر رہی ہیں۔
مزید برآں، الائنس فرانسیز لاہور کے ساتھ ثقافتی شراکت داری کو بھی فروغ دیا جا رہا ہے، تاکہ طلبہ کو فرانسیسی ثقافت سے روشناس کرانے اور پاکستان و فرانس کے تعلیمی و ثقافتی تعلقات مضبوط بنانے کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔
FCCU Lahore Takes Steps to Promote French Language Education with Continued French Support. Report: Amir Javed.
اس موقع پر فرانس کے سفیر ژاں نوئل پواریے (Jean-Noël Poirier) نے یونیورسٹی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے تعلیمی ٹیم سے ملاقات کی اور فرانسیسی زبان کے طلبہ کے لیے مختص کمرے کی تزئین و آرائش کا افتتاح بھی کیا۔
یہ اقدام پاکستان میں بین الاقوامی زبانوں کی تعلیم، ثقافتی تبادلے اور پاک فرانس تعلیمی روابط کے فروغ کی جانب ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
عامر جاوید
کوآرڈینیٹر، نیوم سٹی، سعودی عرب