تازہ ترین
موضوعات

نارنگ منڈی میں ڈاکٹر کامران مسیح کے گھر اور کلینک پر آتش گیر حملہ، متاثرہ خاندان خوف کے باعث گھروں کو واپس نہ لوٹ سکے

Nawai Masihi · ·

Doctor Kamran Masih’s Home and Clinic Attacked in Narang Mandi
Doctor Kamran Masih’s Home and Clinic Attacked in Narang Mandi. Report: Dr Parvaiz Bhatti.

انگلینڈ ( ڈاکٹر پرویز بھٹی کوآرڈینیٹر نوائے مسیحی ) گزشتہ دنوں گوجرانوالہ کے علاقہ نارنگ منڈی کے گاؤں گھڑیال کلاں میں ڈاکٹرکامران مسیح کے گھر پر چند انتشار پسند جتھہ نے اگ کے ساتھ حملہ کر دیا جس سے اس کا کلینک جو بڑے سالوں کی محنت تھی چند ہی منٹوں میں جل کر خاک بن گیا دوسرے گھروں کو بھی نشانہ بنایا گیا لیکن خدا کا شکر ہے باقی سارے گھر محفوظ ہیں لیکن ڈر سے لوگ گھروں سے بھاگ گئے ہیں اب لوگوں کے اندر ڈر اور خوف ہے جس وجہ سے وہ ابھی تک اپنے گھروں میں واپس نہیں ائے پولیس انتظامیہ کا کردار قابل ستائشیں خاص طور پر کیپٹن محمد اصف نے بڑی دلیری کے ساتھ جتھہ کو روکے رکھا کہ وہ دوسرے گھروں کو اگ نہ لگائیں اور جتھہ پر قابو پا لیا گیا ہے اب سب کی دعاوں کی ضرورت ہے تاکہ لوگ خوف سے نکل کر اپنے اپنے گھروں میں واپس ائیں اور معمول کی زندگی گزار سکیں پادری ڈاکٹر ندیم وکٹر ڈویژنل سپروائز آئی سی ایم،چیرمین گوجرانولہ پاسٹر الائنس،وکٹری چرچ گوجرانولہ کی زیر قیادت پادری لادنس پادری وقار مورس ۔مبشر عرفان کے ساتھ متاثرہ علاقہ میں جا کر لوگوں کے گھروں میں دعائیں کیں تاکہ لوگ خوف سے نکل کر معمول کی زندگی گزار سکیں ۔

ڈاکٹر پرویز بھٹی
رپورٹ
ڈاکٹر پرویز بھٹی
اوورسیز کوآرڈینیٹر، نیو کیسل، برطانیہ
ضرور پڑھیںوہ خبریں اور رہنمائی جو ہر کسی کو جاننی چاہیے