تازہ ترین
موضوعات

ڈیجیٹل یوتھ ہب: نوجوانوں کے لیے مواقع تک رسائی آسان بنانے پر غور

Nawai Masihi · ·

Digital Youth Hub Aims to Improve Young People's Access to Opportunities
اسلام آباد: چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام (PMYP) رانا مشہود احمد خان نے پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (PSEB)، اِگنائٹ (Ignite) اور نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (NITB) کے چیف ایگزیکٹو افسران اور ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کی ٹیم کے ساتھ ملاقات کی، جس میں ڈیجیٹل یوتھ ہب کو نوجوانوں کے مختلف اقدامات اور پروگراموں کے لیے ایک متحدہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم بنانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران نوجوانوں کے لیے ڈیجیٹل سہولیات تک رسائی بہتر بنانے، درخواستوں کے طریقۂ کار کو آسان اور مؤثر بنانے اور مختلف مواقع کو ایک ہی پلیٹ فارم پر یکجا کرنے پر توجہ دی گئی۔اجلاس میں اس امر پر زور دیا گیا کہ ڈیجیٹل یوتھ ہب کے ذریعے پاکستان کے نوجوانوں کو تعلیمی، پیشہ ورانہ اور ترقیاتی پروگراموں تک آسان رسائی فراہم کی جا سکے، تاکہ وہ دستیاب مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنا سکیں۔اس اقدام کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو بااختیار بنانا، ڈیجیٹل سہولیات کے استعمال کو فروغ دینا اور ان کے لیے روشن مستقبل کی راہیں ہموار کرنا ہے۔

عامر جاوید
رپورٹ
عامر جاوید
کوآرڈینیٹر، نیوم سٹی، سعودی عرب

ضرور پڑھیںوہ خبریں اور رہنمائی جو ہر کسی کو جاننی چاہیے