![]() |
| Pope Leo XIV Calls for Continued Peace Efforts at 40th International Interfaith Meeting in Assisi. Report: Amir Javed. |
اَسیسی، اٹلی: عالمی امن کے فروغ کے لیے 40ویں بین الاقوامی اجلاس برائے امن کا انعقاد اٹلی کے شہر اَسیسی میں کیا گیا، جہاں مسیحی رہنماؤں سمیت مختلف مذاہب کے نمائندوں نے امن، مذہبی ہم آہنگی اور باہمی تعاون کے عزم کی تجدید کی۔
اجلاس کے دوران سینٹ فرانسس کی پاپائی باسیلیکا میں مسیحی دعائیہ تقریب منعقد ہوئی، جس میں دنیا بھر میں امن کے قیام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ بعد ازاں مختلف مذاہب کے رہنماؤں اور نمائندوں نے اختتامی تقریب میں شرکت کی اور عالمی امن کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
پوپ لیو چہاردہم نے اپنے ویڈیو پیغام میں شرکاء پر زور دیا کہ وہ ”روحِ اَسیسی“ کو زندہ رکھیں۔ اس روایت کا آغاز 40 سال قبل پوپ جان پال دوم کی جانب سے منعقدہ پہلے بین الاقوامی امن اجلاس سے ہوا تھا، جس کا مقصد مختلف مذاہب کے درمیان مکالمے اور امن کے فروغ کو تقویت دینا تھا۔
پیغام میں امن کے لیے مسلسل جدوجہد اور مختلف مذہبی برادریوں کے درمیان تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر یسوع مسیح، شہزادۂ امن، کے نام پر دعا کی گئی کہ تمام انسان خداوند کے امن کے ایسے بے ہتھیار وسیلے بنیں جو دنیا میں محبت، برداشت اور بھائی چارے کو فروغ دیں۔
عامر جاوید
کوآرڈینیٹر، نیوم سٹی، سعودی عرب
.webp)