![]() |
| APMM Chairman Bishop Asher Kamran Calls for Peace, Unity and Humanitarian Service in Multan. Report: سلمان منسی. |
ملتان;آل پاکستان مائنارٹی موومنٹ (APMM) کے چیئرمین ماڈریٹر بشپ عاشر کامران نے جمیلاباد، ملتان میں منعقدہ ایک اہم اجلاس کے دوران موومنٹ کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے امن، محبت، بھائی چارے، اتحاد اور خدمتِ انسانیت کا پیغام دیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ماڈریٹر بشپ عاشر کامران نے خداوند کے مقدس کلام سے شرکاء کی رہنمائی کی اور اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور پائیدار امن کے لیے تمام شہریوں کو متحد ہو کر اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ آل پاکستان مائنارٹی موومنٹ کا بنیادی مقصد اقلیتوں کے مسائل کو اجاگر کرنا، ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے آواز بلند کرنا اور معاشرے میں بین المذاہب ہم آہنگی، رواداری اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہے۔
ماڈریٹر بشپ عاشر کامران نے اپنے پیغام میں کہا کہ ”یہ ہمارا جھنڈا ہے، جس کے نیچے متحد ہو کر ہم پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے اور اپنے مسائل کے حل کے لیے پُرامن جدوجہد کر سکتے ہیں۔“ انہوں نے ممبران پر زور دیا کہ وہ اتحاد، نظم و ضبط اور باہمی تعاون کے ذریعے موومنٹ کے مشن کو آگے بڑھائیں اور ملک میں مساوی حقوق، انصاف اور احترامِ انسانیت کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ باہمی اختلافات کو پسِ پشت ڈال کر مشترکہ مقاصد کے لیے کام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، تاکہ ایک ایسا معاشرہ تشکیل دیا جا سکے جہاں ہر شہری کو عزت، انصاف اور ترقی کے یکساں مواقع حاصل ہوں۔
اجلاس کا بنیادی پیغام یہ تھا کہ اتحاد، امن اور خدمتِ انسانیت کے جذبے کے ساتھ پاکستان کی بہتری اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے پُرامن جدوجہد جاری رکھی جائے۔
اتحاد ہماری طاقت، امن ہماری پہچان اور خدمتِ انسانیت ہمارا مشن ہے۔

