بیٹ مین آباد کی بیٹی مس اروشما امجد یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور میں اسسٹنٹ پروفیسر آف نرسنگ تعینات

مس اروشما امجد اسسٹنٹ پروفیسر آف نرسنگ تعینات
مس اروشما امجد کو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور میں اسسٹنٹ پروفیسر آف نرسنگ تعینات کر دیا گیا

 بیٹ مین آباد (رپورٹ: سلمان منسی، ڈیجیٹل میڈیا ایڈیٹر نوائے مسیحی) بیٹ مین آباد چک نمبر 462 سے تعلق رکھنے والی باصلاحیت اور محنتی طالبہ مس اروشما امجد دختر ڈاکٹر عمانوئیل امجد آفتاب کو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں اسسٹنٹ پروفیسر آف نرسنگ تعینات کر دیا گیا، جس پر اہل علاقہ، مسیحی برادری اور تعلیمی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

مس اروشما امجد کی یہ کامیابی نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پورے علاقے کے لیے باعثِ فخر قرار دی جا رہی ہے۔ انہوں نے اپنی مسلسل محنت، قابلیت اور تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی کے ذریعے یہ اہم مقام حاصل کیا۔

سماجی، مذہبی اور تعلیمی شخصیات نے مس اروشما امجد کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ نوجوان نسل، خصوصاً طالبات کے لیے ایک روشن مثال ہیں۔ مقررین کا کہنا تھا کہ تعلیم کے میدان میں کامیاب خواتین معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں اور مس اروشما امجد کی کامیابی دیگر لڑکیوں کے لیے بھی حوصلہ افزائی کا باعث بنے گی۔

اہل علاقہ نے امید ظاہر کی کہ مس اروشما امجد مستقبل میں بھی نرسنگ کے شعبہ میں اپنی پیشہ ورانہ خدمات کے ذریعے ملک و قوم کا نام روشن کرتی رہیں گی اور نئے آنے والے طلبہ و طالبات کے لیے کامیابی کی راہیں ہموار کریں گی۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم