نوجوان قانون دان صادر ایم گل ایڈووکیٹ ھائی کورٹ کو پنجاب بار کونسل نے ہیومن رائٹس سب کمیٹی برائے اقلیت پنجاب کا ممبر مقرر کر دیا



لاہور میں پنجاب بار کونسل کے چیئرمین ہیومین رائٹس کمیٹی سردار توصیف احمد خان نے سال 2026کے لیے ہیومین رائٹس سب کمیٹی برائے اقلییت پنجاب کے نئے عہدے داران  کا  اعلان کر دیا جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نوجوان قانون دان محترم جناب صادر ایم گل ایڈووکیٹ ھائی کورٹ کو اس اہم کمیٹی کا ممبر مقرر کیا گیا ہے ان کی تقرری کو انسانی حقوق اقلیتی حقوق کے تحفظ کے لیے ان کی خدمات اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف قرار دیا جا رہا ہے 

کمیٹی کے دیگر نمایاں عہدے داران نے مسٹر کاشف الیگزینڈر بطور چیئرمین اور مس نادیہ حمید بطور سیکرٹری شامل ہیں وکلاء برادری سماجی اور اقلیتی حلقوں نے محترم جناب صادر ایم گل ایڈووکیٹ ھائی کورٹ کو اس اہم زمہ داری ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ پنجاب میں اقلیتی برادری کے مسائل کے حل اور انسانی حقوق کے فروغ کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے ممبر منتخب ہونے کے باد ان کا کہنا ہے کہ ہمارے ملک کا آئین خصوصا آرٹیکل 25ہر شہری کو بلا تفریق برابر حقوق فراہم کرتا ہے اور ہماری زمہ داری ہے کہ ہم ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر مظلوم کی آواز بنے گے

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی