عظیم کنول چوہان کا مسیحی رہنما کے خاندان کو پیش آنے والے المناک روڈ حادثے پر اظہارِ افسوس

 لاہور (نمائندہ نوائے مسیحی نیوز) عظیم کنول چوہان، ممبر مینارٹی ایڈوائزری کونسل حکومت پنجاب، کی جانب سے مسیحی قوم

Azeem Kanwal Chauhan expresses grief over tragic road accident involving Christian family
Azeem Kanwal Chauhan expresses grief over tragic road accident involving Christian family


کے ایک معروف رہنما اور ان کے خاندان کو پیش آنے والے افسوسناک روڈ حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ حادثہ نہایت دردناک اور افسوسناک ہے جس نے پوری مسیحی برادری کو غمزدہ کر دیا ہے۔ انہوں نے حادثے میں جان کی بازی ہارنے والے فرد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ خداوند مرحوم کو اپنے ابدی حضور میں جگہ عطا فرمائے۔

انہوں نے زخمی ہونے والے افراد کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے خصوصی دعا بھی کی اور کہا کہ خداوند یسوع مسیح اپنے فضل سے تمام زخمیوں کو شفا عطا فرمائے اور متاثرہ خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کے لیے صبر، حوصلہ اور ہمت دے۔

عظیم کنول چوہان نے مزید کہا کہ مسیحی برادری اس مشکل گھڑی میں متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر ممکن تعاون و یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ خدا پاک اپنے پیار، رحمت اور سلامتی سے اس خاندان کو مضبوط بنائے۔

انہوں نے اپنے پیغام کے اختتام پر کہا کہ خداوند تمام متاثرین کو اپنی حفاظت اور سلامتی میں رکھے۔ آمین۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی