چنیوٹ: عید کے موقع پر چناب پارک میں شہریوں کا رش، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

eid-celebration-chanab-nagar-chiniot
چنیوٹ: عید کے موقع پر چناب پارک میں شہریوں کا رش، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

چنیوٹ ( نوائے مسیحی چیف کوآرڈینیٹر یعقوب مسیح)عید کے موقع پر چناب پارک میں شہریوں کی بڑی تعداد امڈ آئی اور پارک میں غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا۔

نمائندہ نوائے مسیحی نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت اور فول پروف انتظامات کیے گئے تھے، جس کے باعث شہریوں نے خود کو محفوظ محسوس کیا اور بغیر کسی خوف کے عید کی خوشیوں سے لطف اندوز ہوئے۔

پارک کے اندر آنے والے افراد نے جھولوں، ریل گاڑی اور دیگر تفریحی سرگرمیوں سے بھرپور لطف اٹھایا، جبکہ کھانے پینے کی مختلف اشیاء سے بھی خوب محظوظ ہوئے۔ نوجوانوں نے روایتی انداز میں رقص کر کے عید کی خوشیوں کو مزید رنگین بنایا۔



خواتین، بچوں اور بزرگوں سمیت ہر عمر کے افراد نے پارک میں سیر کی اور خوشگوار ماحول میں وقت گزارا۔ اس کے علاوہ دریا میں کشتی رانی، گھوڑا سواری اور اونٹ سواری جیسی سرگرمیوں نے بھی شہریوں کی توجہ حاصل کی۔

شہریوں نے اپنے اہل خانہ اور عزیز و اقارب کے ساتھ مل کر عید کی خوشیاں دوبالا کیں اور خوب انجوائے کیا۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی