صابر مسیح دوران ڈیوٹی روڈ ایکسیڈنٹ میں وفات پا گیا

صابر مسیح دوران ڈیوٹی روڈ ایکسیڈنٹ میں وفات پا گیا
 صابر مسیح دوران ڈیوٹی روڈ ایکسیڈنٹ میں وفات پا گیا 

صادق آباد ؛ رپورٹ:(ڈویژنل کوارڈینیٹر بہاولپور نوائے مسیحی سلمان منسی)
 صابر مسیح دوران ڈیوٹی روڈ ایکسیڈنٹ میں وفات پا گیا ۔تفصیلات کے مطابق صابر مسیح جو کہ عرصہ دراز سے میونسپل کارپوریشن صادق آباد میں کچرا اٹھانے کا کام کرتا تھا اور مستقل ملازم تھا ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت انکی ٹیم کے ساتھ حکومت پنجاب کی طرف سے دیئے گئے رکشہ پر ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھا رکشہ ڈرائیور شکیل نامی ملازم معمولی زخمی ہو گیا تھا جبکہ صابر مسیح  رکشہ کھمبے میں لگنے سے رکشہ سے گر کر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وفات پا گیا تھا ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر THQ ہسپتال صادق آباد شفٹ کیا اور اس کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کر دیا مرحوم کے ساتھی ملازمین اور آس کے بیوی بچوں نے حکومت پنجاب سمیت وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز ودیگر متعلقہ حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ اس کے بیوی بچوں کی مالی مدد کی جائے تاکہ گھر کا چولہا جل سکے۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی