![]() |
ہدایت میموریل چرچ گھوٹکی میں عیدِ پینتیکوست کی عبادت کا انعقاد |
گھوٹکی (ڈویژنل کوارڈینیٹر سلمان منسی) ہدایت میموریل چرچ گھوٹکی میں عیدِ پینتیکوست کے موقع پر ایک پُروقار عبادتی تقریب منعقد ہوئی، جس میں کرسچن کمیونٹی کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق اس بابرکت موقع پر خُدا کے کلام کی خدمت پاسٹر امون فرحت ہدایت نے انجام دی۔ اُنہوں نے عیدِ پینتیکوست کی روحانی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے زور دیا کہ رُوحُ القُدس کا نزول آج بھی ایمانداروں کے لیے تازگی، رہنمائی اور قوت کا ذریعہ ہے۔
تقریب کے اختتام پر حاضرین نے ملکی سلامتی، بین المذاہب ہم آہنگی اور کمیونٹی کی ترقی کے لیے دُعائیں کیں
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation