رحیم یار خان (رپورٹ ضلع کوارڈینیٹر دانش الیاس) برادر وقاص کا خیرمقدم اور پاک بدن و خون کی عید پر خصوصی پیغام، تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان سینٹ جان باسکو کیتھولک چرچ ابو الحسن کالونی میں اس اتوار کو نہایت روحانی اور بابرکت ماحول میں برادر وقاص کا خیرمقدم کیا گیا۔
برادر وقاص کا تعلق جہانیاں سے ہے اور اپنے پاسٹر ورک کی تربیت کے سلسلے میں وہ ان دنوں رحیم یار خان میں مقیم ہیں۔
چرچ میں ان کے پہلے اتوار کے موقع پر مقامی کلیسیائی عمائدین اور معززین نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں محبت و عقیدت کے ہار پہنائے گئے۔ اس موقع پر برادر وقاص نے یسوع مسیح کے پاک بدن اور خون کی عید پر روحانی لیکچر بھی دیا۔ انہوں نے پاک ماس اور پاک شراکت کے تناظر میں مسیح کے بدن اور خون کی اہمیت کو نہایت خوبصورتی سے بیان کیا۔ ان کا پیغام سامعین کے دلوں کو چھو گیا اور روحانی آگاہی میں اضافہ کا باعث بنا۔
سینٹ جان باسکو کیتھولک چرچ کی فضا محبت، خوشی اور شکرگزاری سے بھرپور رہی، اور یہ کلیسیا کے درمیان اتحاد اور ایمان کی مضبوطی کی ایک خوبصورت مثال بنی۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation