تازہ ترین
موضوعات

مسافروں کی جان بچانے پر مسیحی ریسکیو اہلکارسنیل عارف کو شہریوں کی طرف سے خراج تحسین

Nawai Masihi · ·

مسافروں کی جان بچانے پر مسیحی ریسکیو اہلکارسنیل عارف کو شہریوں کی طرف سے خراج تحسین
 مسافروں کی جان بچانے پر مسیحی ریسکیو اہلکارسنیل عارف کو شہریوں کی طرف سے خراج تحسین


رحیم یار خان(رپورٹ؛ سبیسٹین گل کوآرڈینیٹر نوائے مسیحی ) کورٹ سمابہ کے قریب روڈ پر چلتی نجی کمپنی کے مسافر بس کے پیچھے آگ لگ گئی ریسکیو اہلکاروں کی بروقت کاروائی, بس کو رو کر باحفاظت 50 کے قریب مسافروں کو زندگی بچا لی گئی ہے ریسکیو اہلکارسنیل عارف کو شہریوں کی جانب سے زبردست خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔

سنیل عارف نے نوائے مسیحی کے کوآرڈینیٹر سبیسٹین گل کو بتایا کہ ہم ریسکیو اہلکارمیڈیکل ایمرجسنی کے سلسلے میں جا رہے تھے۔ ہمیں نجی کمپنی کی مسافر بس نے کراس کیا۔ اس موقع پر روڈ پر اچانک دھواں ہونا شروع ہوگیا۔ ہمیں اندازہ ہوگیاکہ بس کو اگ لگ گئی ہے تو تھوڑا سا آگے جا کے ہم نے بس کو روکنے کی کوشش کی لیکن ڈرائیور کو نہیں پتہ تھا وہ اپنی سپیڈ سے بس چلا رہا تھا  بڑی مشکل سے ہم نے جا کر ایک دو کلومیٹر دور بس کو روکا ۔

اس کے بعد فوراً مسافروں کو اتار کر آگ بجھانے والے آلات جو ریکسکیو ایمبولنس میں موجود ہوتے ہیں ان سے آگ پر قابو پایا جس میں تقریباً دس منٹ بھرپور جدوجہد کرنا پڑی۔ اس دوران چھوٹا سا دھماکہ بھی ہوا۔ 

بس میں 50 کے قریب مسافر موجود تھے جن کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ اس کارنامے کو دیکھتے ہوئے مسیحی ریسکیو اہلکار سنیل عارف سمیت ریسکیو اہلکاروں کو مسافروں اور شہریوں کی طرف سے خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے 

 

ضرور پڑھیںوہ خبریں اور رہنمائی جو ہر کسی کو جاننی چاہیے