ایوب مسیح عید پر جانوروں کی باقیات اُٹھاتے جاں بحق، اسسٹنٹ کمشنر کی اظہار تعزیت کے لیے آمد




شیخوپورہ  شرقپورشریف میں میونسپل کمیٹی کا سینٹری ورکر شدید گرمی اور حبس کی وجہ سے دماغی شریان پھٹنے سے  جاں بحق ہو گیا ہے 

میونسپل کمیٹی کا سینٹری ورکر ایوب مسیح عید قربان پر جانوروں کی باقیات اٹھا رہا تھا دوران کام سینٹری ورکر کی شدید گرمی میں دماغی شریان پھٹ گئی جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال پہنچایا گیا لیکن دم توڑ گیا جان بحق ہونے والے والے سینٹری ورکر کی تدفین کر دی گئی ہے

 اسسٹنٹ کمشنر فاطمہ ارشد ایوب مسیح کے گھر گئیں اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور ان کی مالی ہیلپ کی

 اسسٹنٹ کمشنر شرقپور فاطمہ ارشد جاں بحق ہونے والے سینٹری ورکر  ایوب مسیح کے گھر پہنچ گئیں ایوب مسیح کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کیا مالی امداد کی اور ایوب  مسیح کی خدمات کو سراہا

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم