تازہ ترین
ٹرینڈنگ

زمرہ جات

اپنی خبر، تصویر یا رپورٹ ہمیں بھیجیںپاکستانی مسیحی برادری کی خبریں اور تقریبات کی رپورٹس شائع کروانے کے لیے رابطہ کریں

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے لیے امیدواروں کی ابتدائی فہرست آویزاں کر دی

·

 


 اسلام آباد: عام انتخابات 2024 کے لیے الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے لیے امیدواروں کی ابتدائی فہرست آویزاں کر دی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کی مخصوص 10 نشستوں کے لیے جانچ پڑتال کے بعد 37 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے۔

اعلامیے کے مطابق اقلیتی نشستوں پر کاغذات سے متعلق آر او کے فیصلوں کے خلاف 16جنوری تک اپیلیں کی جا سکتی ہیں۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں انتخابی نشان نہ ملنے کے باعث پاکستان تحریک انصاف اقلیتوں کی نشستوں کی دوڑ سے بھی باہر ہو گئی۔